اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
اتوار

13 فروری 2022

12:36:21 PM
1229125

برطانیہ میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے

برطانیہ کے سیکڑوں مظاہرین ںے پارلیمنٹ اسکوائر پر جمع ہو کر حکومت مخالف مظاہرہ کیا اور اس کی کارکردگی کے خلاف نعرے لگائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سیکڑوں برطانوی شہریوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے اور عوامی زندگی پر اخراجات کا بوجھ کم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے حکومت اور حکمراں جماعت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے جنگ مخالف نعرے لگاتے ہوئے عدل و انصاف کا بھی مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹیکسوں میں اضافہ کر کے غریبوں پر مزید دباؤ بڑھا دیا ہے اور حکومت بڑی بڑی کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس اجتماع میں یونیورسٹی کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ پروفیسر جاز نے کہا ہے کہ حکومت کے اقدامات، برطانوی عوام میں اشتعال پیدا کر رہے ہیں جبکہ چیزوں کی قیمتیں اور بل، آسمان چھو رہے ہیں اور عوام کی زندگی شدید دباؤ میں ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ برٹش پٹرولیم جیسی کمپنیوں کو عوام کی جیبوں سے بے تحاشا فائدہ پہنچ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کے احتجاج سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ حکومت کا رویہ بالکل درست نہیں ہے اور برطانیہ کے سینٹرل بینک نے افراط زر کی شرح پانچ فیصد اعلان کی ہے جو گذشتہ تین عشروں کی سب سے بڑی شرح ہے۔

واضح رہے کہ اسی قسم کے حکومت مخالف مظاہرے برطانیہ کے مختلف دیگر شہروں میں بھی کئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242