اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
منگل

8 فروری 2022

3:00:02 PM
1227467

عرب امارات کے برے دن آ گئے: امریکی جنرل

مغربی ایشیا میں براجمان دہشتگرد امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے سرغنہ نے ایران پر ایک بار پھر الزامات عائد کئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی دہشت گرد مرکزی کمان سینٹ کام کے سربراہ جنرل مکنیزی نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران صنعا کے حملوں کی بابت ایران پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے لئے بہت برا دن آ گيا ہے۔

امریکا کے دہشت گرد کمانڈر متحدہ عرب امارات پر یمن کے حالیہ حملوں کے بارے میں ابوظہبی کے حکام سے گفتگو اور ملاقات کے لئے ابو ظہبی پہنچے ہیں۔

روئٹرز نیوز ایجنسی نے لکھا ہے کہ جنرل مکنیزی تحریک انصار اللہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر کئے جانے والے کچھ میزائل حملوں کے بعد اتوار کو یو اے ای پہنچے تاکہ اس ملک کی دفاعی طاقت کو مضبوط کرنے کے لئے اس ملک کے اعلی حکام سے گفتگو کریں۔

الجزیرہ ویب سائٹ کے مطابق، انہوں اپنے خصوصی طیارے میں نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ متحدہ عرب امارات کا بڑا خراب وقت آ گیا ہے، انہیں حمایت کی ضرورت ہے، میں اس لئے یہاں آیا ہوں تاکہ ان کی حمایت کروں اور ان کی مدد کے لئے زمینہ ہموار کروں۔

امریکی فوج کی دہشت گرد مرکزی کمان سینٹ کام کے سربراہ جنرل مکنیزی نے کہا کہ ایف-22 جنگی طیاروں کو جو دنیا میں نگرانی کے بہترین ریڈار کے حامل ہیں، متحدہ عرب امارات کے حوالے کیا جائے گا جس کی مدد سے زمینی اور ڈرون حملوں سمیت کروز میزائل سمیت سارے خطروں کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242