اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
منگل

8 فروری 2022

2:59:38 PM
1227461

روس اور فرانس کے سربراہوں کا یورپی سیکورٹی کی صورتحال پر اظہار تشویش

روس اور فرانس کے سربراہوں نے یورپی سیکورٹی کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس اور فرانس کے سربراہوں ولادیمیر پوتین اور امانوئل میکرون نے ماسکو میں، یورپ کے سیکورٹی سسٹم سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے یورپ کی سیکورٹی کی صورتحال کو تشویشناک بتایا۔

انھوں نے کہا کہ حالیہ عشروں میں فرانس نے یورپ کے سیکورٹی کے امور میں فعال کردار ادا کیا ہے لیکن موجودہ دور میں یہ صورتحال تشویش ناک نظر آتی ہے۔

انھوں نے اس ملاقات میں ماسکو-پیرس تلعقات کی موجودہ سطح کے بارے میں کہا کہ دو ہزار اکیس میں دونوں ملکوں کی باہمی تجارت میں ستر فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس ملاقات میں فرانس کے صدر نے کہا کہ یورپ کی سیکورٹی کے تعلق سے سبھی کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئے۔

انھوں نے یورپ کی سیکورٹی کے مسائل کی واحد راہ حل گفتگو اور بات چیت کو قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ روسی صدر اس تعلق سے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں گے۔
انھوں نے یوکرین کے تعلق سے کہا کہ اس بحران سے یورپ کی سیکورٹی کے تعلق سے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

فرانس کے صدر نے ایسی حالت میں ماسکو کا دورہ کیا ہے کہ جب مغربی ممالک یہ الزام لگا رہے ہیں کہ روس، یوکرین پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242