اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
ہفتہ

5 فروری 2022

3:31:24 PM
1226184

شمالی کوریا کو میزائلوں کے تجربے سے روکنے میں امریکا پوری طرح ناکام

اقوام متحدہ کے اعلانیے جلسے میں ناکام ہونے کے بعد امریکا نے شمالی کوریا پر پھر سے دباؤ ڈالنے کے لئے دنیا کے 8 ممالک کا سہارا لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تمام سیاسی کوششوں کی ناکامی اور امریکا کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد آخرکار واشنگٹن نے دنیا کے آٹھ ممالک کے ساتھ مل کر شمالی کوریا پر دباؤ بنانے کی کوشش تیز کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے اعلانیے جلسے میں ناکام ہونے کے بعد امریکا نے شمالی کوریا پر پھر سے دباؤ ڈالنے کے لئے دنیا کے 8 ممالک کا سہارا لیا ہے۔

شمالی کوریا کو میزائلوں کے تجربے سے روکنے میں امریکا پوری طرح ناکام رہا ہے۔

سیکورٹی کونسل کے حالیہ اجلاس میں بھی اس کو اپنی کوششوں میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

در ایں اثنا اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لینڈا تھامس گرین فیلڈ نے ایک مشترکہ بیان میں بتایا کہ ہم شمالی کوریا کے غیر قانونی اقدامات کی مخالفت کرتے ہوئے ان کی مذمت کرتے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا یہ خیال ہے کہ شمالی کوریا کے اقدامات کے سامنے خاموشی، خطرناک نتائج پر منتج ہوگی۔

امریکی مندوب کی جانب سے جاری بیان میں البانیہ، برازیل، برطانیہ، فرانس، آئرلینڈ، جاپان، ناروے اور یواے ای جیسے 8 امریکی حمایت یافتہ ممالک کے نمائندوں کے دستخط ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کا خیال ہے کہ امریکا کی دھمکیاں اور اس کی دشمنی، اب بہت ہی خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

پیونگ یانگ کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں اس کو اپنی حفاظت کا پورا حق حاصل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242