اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

3 فروری 2022

7:56:09 PM
1225719

آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کی کربلا میں تدفین/ آیت اللہ مدرسی کی تشییع جنازہ میں شرکت

آیت اللہ العظمیٰ لطف اللہ صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کو آج کربلائے معلیٰ میں تشییع جنازہ کے بعد حرم امام حسین علیہ السلام میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دنیائے تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ لطف اللہ صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کو آج کربلائے معلیٰ میں تشییع جنازہ کے بعد حرم امام حسین علیہ السلام میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید محمد تقی مدرسی نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ تشییع جنازہ کی رسومات میں شرکت کی۔
آیت اللہ مدرسی نے اپنے تعزیتی بیان میں آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی شخصیت کے بارے میں کہا: "آپ نے اپنی طولانی عمر اللہ کی راہ میں، دینی تعلیمات کی نشر و اشاعت، علماء کی تربیت، کتابوں کی تالیف اور حوزات علمیہ کے تحفظ میں گزار دی، اور آپ اپنی پوری زندگی دینی اور سیاسی دونوں میادین میں موجود رہے"۔

خیال رہے کہ آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کا آج صبح کو نجف اشرف میں تشییع جنازہ کیا گیا جبکہ بوقت عصر کربلا معلیٰ میں جلوس جنازہ کے بعد آپ کے جسد خاکی کو حرم امام حسین علیہ السلام میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242