اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
جمعرات

3 فروری 2022

5:33:05 PM
1225530

کینیڈا میں جبری ویکسینیشن کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال

کینیڈا کے ٹرک مالکین نے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ضروری ہوگا اس وقت تک شہر اوٹاوا کی سڑکوں کو بند رکھا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چھے دنوں سے شہر اوٹاوا کے مرکزی علاقوں کی جانب آنے والی سڑکوں کو بلاک کرنے والے ٹرک مالکین نے کہا ہے کہ جب تک حکومت کی جانب سے جبری ویکسینیشن بند نہیں کیا جاتا تب تک وہ دارالحکومت سے باہر نہیں جائیں گے۔

کینیڈین شہریوں کی جانب سے آلودگی اور بعض ٹرک مالکین کی بدسلوکی کی شکایت کے باوجود پولیس ، مظاہروں کو روکنے میں ناکام ہے۔

ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال اور مظاہروں کے باعث امریکہ اور کینیڈا کے درمیان بعض سرحدیں بند ہوگئی ہیں۔

کینیڈا کے حکام کا اندازہ ہے کہ اس بدامنی سے روزانہ تقریبا آٹھ لاکھ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242