اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

2 فروری 2022

8:02:10 PM
1225350

آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کا قم میں تشییع جنازہ

ان رسومات کا آغاز صبح ۱۰ بجے قم کے اسکوائر "جھاد" پر ہوا اور بعد ازآں حرم مطہر کی طرف جلوس جنازہ نکالا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ حضرت لطف اللہ صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کے تشییع جنازہ کی رسومات آج بروز بدھ قم میں انجام دی گئیں۔
ان رسومات کا آغاز صبح ۱۰ بجے قم کے اسکوائر "جھاد" پر ہوا اور بعد ازآں حرم مطہر کی طرف جلوس جنازہ نکالا گیا۔
عوام کی کثرت کی وجہ سے مرحوم کا جسد خاکی دھیرے دھیرے حرم مطہر کی طرف لے جایا گیا۔

قم اور دیگر شہروں کے لوگوں نے اس تاریخی تشییع جنازہ میں شرکت کی۔
آیت اللہ العظمیٰ سبحانی، مراجع کے دفاتر کے نمائندے، رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین گلپائیگانی، علماء و فضلاء، شہداء کے اہل خانہ، سپاہ پاسداران کے جنرل کمانڈر حسین سلامی، قم کے گورنر اور دیگر ملکی اور سیاسی عہدہ داران بھی تشییع جنازہ کی رسومات میں شامل تھے۔

جسد خاکی کو بارگاہ حضرت فاطمہ معصومہ (س) میں لانے کے بعد ضریح کا طواف کروایا گیا اور مخصوص دعاؤں کی تلاوت کی گئی۔
بعد ازآں صحن حرم میں مرحوم و مغفور کے داماد آیت اللہ علی کریمی جھرمی نے نماز جنازہ ادا کی۔

واضح رہے کہ آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کو حرم امام حسین علیہ السلام میں تدفین کے لیے کربلائے معلی منتقل کیا جائے گا۔

..............

242