اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
منگل

1 فروری 2022

1:20:57 PM
1224869

امیر قطر کی امریکی صدر سے ملاقات، ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں گفتگو

جوبایڈن کی حکومت نے ایران پر سابق امریکی حکومت کی جانب سے سخت سے سخت پابندیاں عائد کرنے کی پالیسی کا واضح طور پر اعتراف کیا تاہم اس پالیسی کو جاری نہ رکھنے کیلئے ابھی تک کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران امریکی صدر جوبایڈن سے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں گفتگو کی۔

جوبایڈن کی حکومت نے ایران پر سابق امریکی حکومت کی جانب سے سخت سے سخت پابندیاں عائد کرنے کی پالیسی کا واضح طور پر اعتراف کیا تاہم اس پالیسی کو جاری نہ رکھنے کیلئے ابھی تک کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ جوبایڈن حکومت کی جانب سے ٹرمپ کے دور حکومت میں ایران پر عائد پابندیوں کو ختم نہ کرنا، ویانا مذاکرات میں اہم اختلافی موضوع ہے۔

قطر کے امیرتمیم بن حمد آل ثانی اپنے دورہ امریکہ میں دوحه اور واشنگٹن کے باہمی روابط کے فروغ اور دو جانبہ مسائل کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن اوردیگر اعلی حکام سے گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے اصولی اور منطقی مؤقف پر قائم ہے اور امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمہ کا خواہاں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242