اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
ہفتہ

22 جنوری 2022

12:54:16 PM
1221348

دنیا ایک نئی قسم کی نرم جنگ کے دہانے پر: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ دنیا ایک نئی قسم کے نرم تصادم کے دہانے پر ہے، جو سرد جنگ سے بھی بدتر ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 2022 کے لیے اپنی ترجیحات پیش کرتے ہوئے دنیا کی موجودہ حالت کے بارے میں پانچ ایشوز اٹھائے۔ اپنی پریزنٹیشن کے بعد پریس بریفنگ میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دنیا دوسری سرد جنگ کے دہانے پر ہے تو انہوں نے کہا کہ دنیا دوسری سرد جنگ کے دہانے پر نہیں بلکہ اس سے بھی بدتر صورتحال سے دوچار ہے۔

انتونیو گوٹریس نے کہا کہ جس طرح سے سرد جنگ موجود تھی اس کے بارے میں پیش گوئی کی ایک خاص سطح تھی۔ اب ہم بہت زیادہ افراتفری کا شکار ہیں، بہت کم پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔ ہمارے پاس بحران سے نمٹنے کے لیے کوئی ٹھوس لایحہ عمل نہیں ہے اسی لئے ہم درحقیقت ایک خطرناک صورتحال سے دوچار ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242