اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
بدھ

19 جنوری 2022

12:44:17 PM
1220459

عالمی ادارۂ صحت نے اب اومیکرون کے بعد مزید نئے ویرینٹ کا امکان ظاہر کر دیا

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا یہ دعوا ایسے وقت میں سامنے آرہا ہے جب یہ دلائل دیے جا رہے ہیں کہ اومیکرون ویرینٹ بہت ہلکا ہے اور اس نے کورونا وائرس سے لاحق خطرے کو ختم کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئس نے خبردار کیا ہے کہ وبائی مرض کورونا وائرس ختم نہیں ہوا ہے اور اومیکرون کے بعد بھی اسکے نئی شکلوں میں سامنے آنے کا امکان ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا یہ دعوا ایسے وقت میں سامنے آرہا ہے جب یہ دلائل دیے جا رہے ہیں کہ اومیکرون ویرینٹ بہت ہلکا ہے اور اس نے کورونا وائرس سے لاحق خطرے کو ختم کر دیا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ نے کہا کہ اومیکرون کا خطرہ اوسطاً کم ہو سکتا ہے تاہم اسے ہلکی بیماری کے طور پر بیان کرنا گمراہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اومیکرون ہلکا ہونے کے باوجود ہیلتھ خدمات کو متاثر کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر آف ایمرجنسیز مائیک ریان کے حوالے سے بتایا کہ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ سے اسپتالوں میں داخل ہونے اور اموات میں اضافے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں دعوا کیا گیا ہے کہ جن ممالک میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کا عمل انجام نہیں پایا ہے، وہاں کورونا سے پیدا ہونے والے خطرات زیادہ ہیں۔

یہ دعوا ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ ابھی حال ہی میں خود عالمی ادارۂ صحت کی رپورٹ میں یہ کہا گیا تھا کہ نا معلوم دلائل کی بنا پر کورونا اُن ممالک میں زیادہ پھیل رہا ہے جہاں بڑے پیمانے پر لوگوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242