اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
منگل

18 جنوری 2022

12:56:07 PM
1220215

اقوام متحدہ کی یمن جنگ میں ملوث تمام فریقوں کو صبر سے کام لینے کی تاکید

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے کہا ہے کہ یمن جنگ کی کوئی فوجی راہ حل نہیں ہے اور تمام فریق صبر و تحمل سے کام لیں۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یمن میں تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی پیشگی شرط کے بغیر یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی ثالثی کی کوششوں میں تعمیری تعاون کریں ۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نمائندے کی کوششوں کا مقصد یمن میں جنگ ختم کرانے کے مقصد سے جامع مذاکرات کی راہ حل کے حصول کے لئے سیاسی عمل کو آگے بڑھانا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ یمن میں جاری جھڑپوں کی کوئی فوجی راہ حل نہیں ہے۔

یورپی یونین نے بھی ابوظہبی میں یمنی فوج کی تنبیہی کارروائی پر ردعمل میں کہا ہے کہ یمن میں جاری جھڑپوں کی راہ حل صرف سیاسی ہے۔ یورپی یونین نے یمن میں جارح سعودی اتحاد کے جرائم اور ہزاروں انسانوں کے قتل عام کی جانب کوئی اشارہ کئے بغیر اعلان کیا کہ غیرفوجی ڈھانچوں کے خلاف حملے ناقابل قبول ہیں۔

یورپی یونین نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ جارح اتحاد کے حملوں میں ہزاروں معصوم بچوں اور خواتین سمیت لاکھوں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جس کی اس نے کبھی مذمت نہیں کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242