اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
جمعہ

14 جنوری 2022

3:53:43 PM
1218880

امریکہ میں نسل پرستی بڑھ رہی ہے، انسانی حقوق تنظیم کا انکشاف

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس کی پروگرام انچارج نیکول آستین ہیلری کا کہنا ہے کہ امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کو مسلسل نسل پرستی کا سامنا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے دو ہزار بائیس کے آغاز میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں تنظیم نے امریکہ میں انسانی حقوق کی حمایت کے تعلق سے بائیڈن انتظامیہ کے طریقہ کار پر کڑی تنقید کی ہے اور اسے باعث تشویش قرار دیا ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس کی پروگرام انچارج نیکول آستین ہیلری کا کہنا ہے کہ امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کو مسلسل نسل پرستی کا سامنا ہے اور اس تعلق سے صورت حال بگڑتی ہی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کو قید کی صعوبتوں کا سامنا ہے اور ایک سسٹم کے تحت ان کی ایذا رسانی بدستور جاری ہے۔ امریکہ کی سفید فام پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہریوں کے قتل کے واقعات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ زیادہ تر سزائے موت بھی ان ہی کو دی گئی ہے۔

امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کے ساتھ یہ برتاؤ ایسی حالت میں جاری ہے کہ اس ملک میں کورونا کی ابتر صورت حال سے بھی زیادہ تر سیاہ فام شہری ہی متاثر ہوئے ہیں اور ان پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

انسانی حقوق کی مذکورہ تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں سیاہ فام اور سفید فام شہریوں میں سماجی منافرت اور فاصلہ روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242