اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

12 جنوری 2022

1:49:39 PM
1218213

شیخ ماہر حمود: امت مسلمہ شہید سلیمانی کو کبھی بھول نہیں سکتی

شیخ ماہر حمود نے امت اسلامیہ میں شہید سلیمانی کی یاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا: امت اسلامیہ شہید سلیمانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، وہ وہ تھے جنہوں نے مسئلہ فلسطین کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھا اور امریکی دباؤ کے مقابلے میں سر خم تسلیم نہیں کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ "شہید حاج قاسم سلیمانی استکبار اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں عالم اسلام کا نمونہ " کے زیر عنوان بین الاقوامی ویبینار اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے تعاون اور عالم اسلام کے بزرگ علماء اور مفکرین کی موجودگی سے منعقد ہوا۔
لبنان سے مزاحمتی علماء یونین کے سیکرٹری جنرل شیخ ماہر حمود نے ویبینار میں کہا: قرآنی آواز شہید قاسم سلیمانی کے کانوں تک پہنچی اور فلسطین ان کے دل و دماغ میں بس گیا اور حتیٰ ان کے روز مرہ کاموں کی فہرست میں قرار پا گیا تاکہ وہ ہر روز اس کے لیے جد و جہد کریں۔
انہوں نے مزید کہا: "جو بھی ایماندار ہے وہ اس مرحلے پر اپنے روزمرہ کے کاموں میں فلسطین کو ترجیح دے گا۔ امت مسلمہ میں جو کوئی بھی نماز پڑھتا ہے اور مذہبی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور اسلام کے احکام پر عمل کرتا ہے اور مظلوموں کی مدد کرتا ہے لیکن مسئلہ فلسطین سے لاتعلق ہے، ہم اسے کہتے ہیں کہ یا تو آپ غلط ہیں یا آپ مشتبہ ہیں یا آپ نے اسلامی شریعت کو تحریف کر دیا ہے۔
مزاحمتی علماء یونین کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا: "اس مرحلے کی ضرورت یہ ہے کہ ہم سب قدس کے راستے پر ہوں، جیسا کہ شہید سلیمانی ایسے تھے۔ قدس میں تنازعات تمام تنازعات کا نچوڑ ہیں جن میں مستکبرین اور مظلوموں کے درمیان تصادم اور استعمار اور استعمار کا شکار قوموں کے درمیان تصادم اور مختصر یہ کہ یہ تنازعہ تمام باطل کے مقابلے میں تمام حق کا تنازعہ ہے۔ تمام باطل صیہونی حکومت کے پیچھے ہے اور وہ اس حکومت سے سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں۔
شیخ ماہر حمود نے امت اسلامیہ میں شہید سلیمانی کی یاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا: امت اسلامیہ شہید سلیمانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، وہ وہ تھے جنہوں نے مسئلہ فلسطین کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھا اور امریکی دباؤ کے مقابلے میں سر خم تسلیم نہیں کیا۔ اور فلسطین پر تمام سودے بازی کو مسترد کر دیا۔ امت اسلامیہ شہداء حشد الشعبی خصوصاً ابومہدی المہندس کو فراموش نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا: "خدا نے ہم سے صیہونی حکومت کی نابودی اور فلسطینی عوام کی ان کی سرزمین پر واپسی کا وعدہ کیا ہے اور جو بھی اس راستے پر گامزن ہو گا اس نے اپنا نام امت اسلامیہ کی تاریخ میں ہمیشہ کے لیے درج کر دیا ہے۔"
مزاحمتی علماء یونین کے سیکرٹری جنرل نے کہا: سردار سلیمانی کی شہادت کو دو سال گزر چکے ہیں اور ان کی یاد ہمارے ذہنوں میں زندہ ہے۔ وہ ایک ایسے کمانڈر تھے جنہوں نے فلسطینی کاز کا دفاع کیا اور تمام چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔ شہید سلیمانی ہمیشہ ایک مرد میدان کے طور پر فرنٹ لائن پر رہے اور یہ قوم اپنے ہیرو کو کبھی نہیں بھولے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242