اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعہ

7 جنوری 2022

4:08:55 PM
1216503

آیت اللہ رمضانی: پاکستان کے شیعوں کو وحدت مسلمین پر زیادہ توجہ کرنے کی ضرورت ہے

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے کہا: پاکستان کے اہل سنت ہمیشہ اہل بیت(ع) کے چاہنے والے اور وحدت کے مدافع رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے امام خمینی (رہ) کمپلیکس کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید افتخار حسین نقوی نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں آیت اللہ رمضانی نے پاکستان کے شیعوں کو وحدت مسلمین پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر تاکید کی۔
انہوں نے پاکستان کی شیعہ کمیونٹی میں شیعہ فقہ کے مطابق عدالتی فیصلہ کیے جانے کے قانون کی منظوری کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کے مسلمانوں کے درمیان مزید وحدت پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا: پاکستان کے اہل سنت ہمیشہ اہل بیت(ع) کے چاہنے والے اور وحدت کے مدافع رہے ہیں۔

اس ملاقات کے آغاز میں حجۃ الاسلام و المسلمین سید افتخار حسین نقوی نے کہا: پاکستان میں الفجر یونیورسٹی کا قیام شیعوں کی علمی بنیادوں کو مضبوط بنانے کی غرض سے کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: جناب ابوطالب (ع) مسلمانوں کے نزدیک ایک خاص شخصیت کے مالک ہیں اور جناب ڈاکٹر صداقت فریدی کی کتاب "عرفان ابوطالب" نے پاکستان میں جناب ابوطالب کی شخصیت پہچنوانے میں کافی کردار ادا کیا۔
پاکستان کے امام خمینی کمپلیکس کے سربراہ نے آخر میں وحدت پر توجہ دینے اور اسلامی مذاہب کی توہین نہ کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242