اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
منگل

28 دسمبر 2021

12:39:30 PM
1213202

ویانا مذاکرات کا یہ آخری مرحلہ ہو سکتا ہے: روس

روس کے نمائندے کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات کا آخری مرحلہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی اداروں میں تعینات روس کے خصوصی نمائندے میخائل اولیانوف نے ویانا میں اپنے ٹوئیٹر پیج پر آٹھویں دور کے مذاکرات کی کامیابی کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ مذاکرات کا آخری دور ہو۔

اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے مذاکراتی وفد کے سربراہ علی باقری کنی نے جو ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی کے مذکرات میں حصہ لینے کیلئے ویانا کے کوبورگ ہوٹل پہنچے تھے روس کے اعلی مذاکرات کارمیخائل اولیانوف اور چین کے اعلی مذاکرات کار وانگ کوان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد نے کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے سنجیدگی اور عزم کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کی ہے اور جب تک ضروری ہو ویانا میں مذاکرات جاری رکھنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکثر مذاکرات کار کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکراتی عمل کو تیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس تناظر میں، یہ امکان ہے کہ مذاکرات کا یہ دور گزشتہ ادوار کے مقابلے میں طویل ہوگا۔

واضح رہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی کل بروز پیر قانونی، سیاسی، اور اقتصادی ماہرین کے ایک وفد کی قیادت میں ایران کیخلاف ظالمانہ پابندیوں کی منسوخی پر ویانا مذاکرات کے آٹھویں دور میں حصہ لینے کیلئے ویانا پہنچے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242