اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

26 دسمبر 2021

11:18:22 AM
1212458

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ نشر و اشاعت کے ذریعے

کتاب "تجلیات عصمت" کا اردو ترجمہ منظرعام پر آ گیا

جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے حوالے سے مرحوم حجۃ الاسلام و المسلمین "محمد دشتی" کی کتاب "تجلیات عصمت" کا اردو ترجمہ ہندوستان میں منظر عام پر آ گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے حوالے سے مرحوم حجۃ الاسلام و المسلمین "محمد دشتی" کی کتاب "تجلیات عصمت" کا اردو ترجمہ ہندوستان میں منظر عام پر آ گیا ہے۔
یہ کتاب حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے قیمتی اقوال پر مشتمل ہے۔ مولف نے مختلف شیعہ اور سنی منابع کا جائزہ لینے کے بعد ان روایات کو جمع کیا ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی اکلوتی بیٹی سے نقل ہوئی ہیں۔

مصنف نے بی بی دوعالم کے خطبات اور نورانی اقوال کو حروف تہجی کے اعتبار سے مختلف عناوین کے تحت مرتب کیا ہے تاکہ قارئین آسانی سے مطلوبہ روایات تک رسائی حاصل کر سکیں۔ یہ کتاب خطبات، مواعظ، دینی تعلیمات، احکام، تفسیر قرآن، تربیتی نکات، خانہ داری کے اصول، سیاسی و سماجی مسائل وغیرہ جیسے موضوعات پر مشتمل ہے کہ جو سیدہ کونین کے کلام سے ماخوذ ہیں۔

مذکورہ کتاب کو اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ نشر و اشاعت کی پیشکش پر حجۃ الاسلام و المسلمین نثار احمد زینپوری نے 207 صفحات میں اردو میں ترجمہ کیا ہے اور ولایت پبلیشر دہلی کے تعاون سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اس کتاب کو ایک ہزار نسخہ میں ہندوستان میں شائع کیا ہے۔

جو لوگ ذاتی طور پر کتاب حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ ہندوستان میں اس نمبر 00919540492867 پر رابطہ کریں اور ایران میں قم، جمہوری اسلامی بلیوارڈ، اہل بیت (ص) عالمی اسمبلی میں رجوع کریں یا اس نمبر 02532131307 پر کال کریں۔
.................

242