اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
جمعرات

23 دسمبر 2021

5:20:22 PM
1211682

سلامتی کونسل میں افغانستان کے لیے امداد کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد کو منظور کیا ہے جس کے تحت افغانستان کے لیے انسانی امداد کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ فنڈز کی ادائیگی، دیگر مالیاتی اثاثوں یا اقتصادی وسائل اور امداد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے یا ضروری سامان اور خدمات کی اجازت ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ اس طرح کی امداد افغانستان میں بنیادی انسانی ضروریات سے متعلق ہے اور یہ طالبان سے منسلک اداروں پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

اگست کے وسط میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے بین الاقوامی برادری اس بات پر جدوجہد کر رہی ہے کہ افغانستان میں معاشی بدحالی کے دوران انسانی تباہی کو کیسے روکا جائے۔

امریکہ نے افغان مرکزی بینک کے 9.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں جس کی طالبان نے مذمت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242