اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

22 دسمبر 2021

7:47:53 AM
1211081

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے؛

کتاب "حقیقت جیسا کہ ہے" کا تین زبانوں میں آڈیو بکس کی صورت میں پہلا مجموعہ منظر عام پر آ گیا

اس کتاب کو آڈیو بک کی صورت میں تیار کرنے کا مقصد اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے مخاطبین کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ علمی و ثقافتی کے تعاون سے آیت اللہ مرحوم جعفر الہادی کی تالیف "الحقیقہ کما ھی" کو پہلی بار تین زبانوں ہسپانوی، فرانسیسی اور انڈونیشیائی میں آڈیو بکس کی صورت میں تیار کیا گیا ہے۔
اس کتاب کو آڈیو بک کی صورت میں تیار کرنے کا مقصد اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے مخاطبین کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔
مرحوم آیت اللہ "جعفر الہادی" کی کتاب "حقیقت جیسا کہ ہے" کو مختصر حجم، عبارتوں میں روانی اور عام فہم ہونے کی وجہ سے اسے سب سے پہلے آڈیو بکس کے مجموعے کے لیے انتخاب کیا گیا۔
سامعین کے ذوق و شوق پر توجہ دینے کی ضرورت کے پیش نظر کتاب کو آڈیو شکل میں تبدیل کرنے میں مقامی افراد کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا گیا ہے۔ لہذا کتاب "حقیقت جیسا کہ ہے" کو لاطینی امریکہ کے لائٹ ہاوس پبلشنگ اور جکارتہ کے اسلامک سینٹر کے باہمی تعاون سے آڈیو بک کی صورت میں تیار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محترم مصنف نے کتاب "الحقیقہ کما ھی" میں شیعہ اثنا عشری عقائد کا مختصر جائزہ لینے کی کوشش کی ہے۔ مصنف نے اس کاوش میں ہر طرح کے استدال، شبہات، یا اسلامی مذاہب میں رائج اختلافات سے قطع نظر صرف شیعہ اثنا عشری عقائد کو اجمالی طور پر بیان کیا ہے۔ مصنف نے چالیس مختلف موضوعات منجملہ مذہب اہل بیت(ع) کو مذہب جعفری کہنے کی وجہ، پیروان اہل بیت(ع) کے دنیا میں رہائش کے مقامات، اسلام میں ان کا تاریخی مقام، خدا، قرآن اور صحابہ کے بارے میں ان کا عقیدہ، خلافت اور امامت کے موضوع پر ان کا نقطہ نظر وغیرہ مسائل کو بیان کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ اس طریقہ سے شیعہ عقائد کو دیگر اسلامی فرقوں کے عقائد سے الگ کر سکیں۔
قابل ذکر ہے کہ "حقیقت جیسا کہ ہے" اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی حالیہ اشاعتوں کا پہلا مجموعہ ہے جس کی ۱۵ دسمبر 2021 کو "بین الاقوامی میدان میں تعلیمات اہل بیت(ع) کی اشاعت کے طریقوں کا جائزہ" کے زیر عنوان منعقدہ اجلاس میں نقاب کشائی کی گئی اس اجلاس میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی اور ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور نے شرکت کی۔
دلچسپی رکھنے والے افراد درج ذیل لنکس کے ذریعے آڈیو بکس کا پہلا مجموعہ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

الحقیقہ کما ھی کی آڈیو بک انڈونیشیا کی زبان میں
الحقیقہ کما ھی کی آڈیو بک ہسپانوی زبان میں
الحقیقہ کما ھی کی آڈیو بک فرانسیسی زبان میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242