اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
اتوار

19 دسمبر 2021

3:02:06 PM
1210189

الٹراسونک میزائل تجربے میں امریکہ تیسری بار ناکام

امریکی فضائیہ نے ایک الٹراسونک میزائل کے تجربے میں ایک بار پھر اپنی شکست کا اعتراف کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈرائیو نامی ویب سائٹ نے ہفتے کے روز لکھا کہ امریکہ کی فضائیہ تیسری بار ایک الٹراسونک میزائل کے تجربے میں ناکام رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پے در پے اس تیسری شکست کے بعد امریکی فضائیہ اور امریکی فوج کے دیگر شعبوں میں الٹراسونک ہتھیاروں کے تجربات کے سلسلے میں نا امیدی کی سی لہر دوڑ گئی ہے۔ امریکی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ بدھ پندرہ نومبر کو ایک بمبار طیارے بی باون کی مدد سے ایک الٹراسونک میزائل کا تجربہ کرنا چاہا مگر وہ ناکام رہا۔

اسکے بیان میں آیا ہے کہ ابھی تک اس ناکامی کی وجہ بھی سامنے نہیں آ پائی ہے۔ مذکورہ پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جنرل ہیس کالنز نے بتایا کہ یہ تجربہ نامعلوم وجوہات کے باعث پیدا ہونے والی مشکل کے پیش نظر روک دیا تھا اور میزائل کو کارخانے واپس لوٹا کر اس سلسلے میں تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

امریکی ناکامی کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ روس نے حال ہی میں ایک الٹراسونک کروز میزائل زیرکان کے کامیاب تجربے کی خبر دی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242