اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

19 دسمبر 2021

8:17:00 AM
1209996

آیت اللہ رمضانی: حریم آل اللہ کا تحفظ صرف الفاظ سے نہیں ہونا چاہیے

آیت اللہ رمضانی نے کہا: حریم آل اللہ کا تحفظ صرف اور صرف الفاظ سے نہیں ہونا چاہیے، اطاعت سب سے اہم چیز ہے۔ امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: ہماری شفاعت اس کو نصیب نہیں ہو گی جو اہل عمل نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے اسمبلی کے کارکنان کے مجمع میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی مرکز اہل بیت(ع) ہے، ان کے خدمت گزاروں کی چال چلن اور ان کا کردار سیرت معصومین (ع) کے مطابق ہونا چاہیے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے کہا: اہل بیت(ع) سے محبت عقلی، نقلی اور فطری دلائیل کی بنا پر ہے۔ قرآن کریم پیغمبر اکرم (ص) سے فرماتا ہے: قُل لَا أَسئَلُکُم عَلَیهِ أَجراً إِلَّا المَوَدَّةَ فِی القُربَی، ( اے پیغمبر ان سے کہہ دیجیے: میں تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا سواے میرے قرابتداروں سے محبت کے)۔
انہوں نے کہا: حریم آل اللہ کا تحفظ صرف اور صرف الفاظ سے نہیں ہونا چاہیے، اطاعت سب سے اہم چیز ہے۔ امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: ہماری شفاعت اس کو نصیب نہیں ہو گی جو اہل عمل نہیں ہے۔
آیت اللہ رمضانی نے حدیث ثقلین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: قرآن اور عترت کو ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ رہنا چاہیے۔ قرآن کریم انسانی زندگی کا نسخہ ہے۔ امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: سزاوار نہیں ہے کہ مسلمان روزانہ قرآن کریم کی 50 آیتوں کی تلاوت بھی نہ کرے۔ قرآن پر نظر کرنا اور اس کی تلاوت کرنا ثواب رکھتا ہے، ماہ رمضان میں ایک آیت کی تلاوت پورے قرآن کی تلاوت کے برابر ثواب رکھتی ہے۔
انہوں نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ہمیں کوشش کرنا چاہیے کہ کام اور ڈیوٹی کی جگہ کو عبادتگاہ میں تبدیل کریں کبھی ہم سوچتے ہیں کہ عبادت صرف نماز اور روزہ کا نام ہے جبکہ ہمارا ہر عمل مثلا دیکھنا، بولنا، لکھنا اور پڑھنا سب کچھ عبادت ہو سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242