اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

19 دسمبر 2021

7:49:35 AM
1209993

آیت اللہ نوری ہمدانی نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سرگرمیوں کی قدردانی کی

آیت اللہ نوری ہمدانی نے پوری دنیا میں اہل بیت(ع) کو متعارف کروانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: تمام ذرائع اور صلاحیتوں کو برائے کار لا کر اہل بیت(ع) کو متعارف کروایا جائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی کی آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی سے ہوئی ملاقات کے دوران عالم تشیع کے مرجع تقلید نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی فعالیتوں کو سراہتے ہوئے کہا: اسمبلی نے حالیہ برسوں موثر اقدامات کئے ہیں اور یہ آپ کی دانشمندانہ مدیریت کی دلیل ہے۔
انہوں نے پوری دنیا میں اہل بیت(ع) کو متعارف کروانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: تمام ذرائع اور صلاحیتوں کو برائے کار لا کر اہل بیت(ع) کو متعارف کروایا جائے۔
انہوں نے معصومین علیہم السلام سے صادر ہونے والی روایات کو نوجوانوں خصوصا غیر ملکی نوجوانوں کے لیے بیان کرنے کو بہت موثر قرار دیا اور کہا: اہل بیت(ع) کی شناخت کے بہترین ذرائع قرآن اور روایات ہیں کہ جو انسان کی ترقی اور تکامل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مناظرات کے انعقاد اور تاریخی واقعات کے صحیح بیان کو نوجوان نسل کے لیے انتہائی موثر قرار دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242