اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران تجزیاتی ویب سائٹ
جمعرات

16 دسمبر 2021

5:48:45 PM
1209326

امریکی مسلمانوں کے خلاف صیہونی جاسوسی نیٹ ورک اور اسلام دشمن گروہوں کا انکشاف

امریکی اسلامی تعلقات کونسل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ میں اسلام مخالف گروہوں نے اسرائیلی انٹیلی جنس سروس کے ساتھ مل کر مساجد میں دراندازی اور مسلمانوں کی جاسوسی کے لیے خفیہ نیٹ ورک قائم کیے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی اسلامی تعلقات کونسل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ میں اسلام مخالف گروہوں نے اسرائیلی انٹیلی جنس سروس کے ساتھ مل کر مساجد میں دراندازی اور مسلمانوں کی جاسوسی کے لیے خفیہ نیٹ ورک قائم کیے ہیں۔
کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز ((CAIR)) نے اسلام مخالف گروہوں کی امریکہ کی ممتاز مساجد اور اوہائیو میں کولمبس آفس سمیت اسلامی امریکی تنظیموں میں دراندازی اور جاسوسی کرنے کی کوششوں کا انکشاف کر کے انہیں ناکام بنایا ہے۔
القدس العربی کے مطابق سی اے آئی آر کہ جو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں مسلمان حامیوں کی سب سے بڑی کونسل، نے مزید کہا کہ اسلام مخالف تنظیمیں اسرائیلی انٹیلی جنس سروس کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔
کونسل نے کہا کہ پچھلے سال یہ بات سامنے آئی تھی کہ امریکہ میں مسلم کمیونٹی کی سرگرمیوں میں بہت سے شرکاء اسٹیون ایمرسن کی قیادت میں اسلام مخالف گروپس کے جاسوس تھے۔
القدس العربی نے مزید کہا کہ امریکن اسلامک ریلیشن کونسل آج (جمعرات) کو اس جاسوسی نیٹ ورک کے بارے میں مزید شواہد پیش کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242