اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

8 دسمبر 2021

6:24:04 PM
1206631

آیت اللہ سیستانی نے اقوام متحدہ کے ایلچی کے ساتھ ملاقات سے انکار کر دیا

آیت اللہ سیستانی نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ ملاقات کرنے سے انکار کر دیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بعض عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عراق کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی نے نجف اشرف کے اپنے حالیہ دورے کے دوران آیت اللہ العظمیٰ سیستانی سے ملاقات کی درخواست کی تھی، جسے عالم تشیع کے مرجع تقلید نے قبول نہیں کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز "جینین پلسخارٹ" نے مرجع تقلید سے ملاقات کی درخواست دی جسے انہوں نے قبول نہیں کیا۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ پلاسخارٹ نے حال ہی میں نجف اشرف میں صدر دھڑے کے سربراہ مقتدیٰ الصدر سے ملاقات اور گفتگو کی تھی اور عراقی انتخاباتی نتائج پر پلاسکارٹ کے مداخلت پسندانہ موقف نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران عراق کے بہت سے گروہوں کے احتجاج کو ہوا دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242