اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
اتوار

5 دسمبر 2021

2:17:48 PM
1205424

انڈونیشیا: آتش فشاں کے لاوے سے ایک شخص ہلاک 41 زخمی

انڈونیشیا میں 130 کے قریب فعال آتش فشاں موجود ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاوا جزیرے میں ابلنے والے لاوے کے ساتھ راکھ اور دھویں کا بادل بھی بلند ہوا، ریسکیو ٹیمز نے علاقہ خالی کروا کر لوگوں کو خیمہ بستی میں منتقل کر دیا۔ دھویں کےباعث امدادی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

آتش فشاں پھٹنے سے اب تک ایک شخص جھلس کر ہلاک جبکہ41 زخمی ہوئے۔

انڈونیشیا میں 130 کے قریب فعال آتش فشاں موجود ہیں۔

2018 کے آخر میں جاوا اور سماٹرا جزائر کے درمیان آبنائے میں ایک آتش فشاں پھٹ پڑا، جس سے پانی کے اندر لینڈ سلائیڈنگ اور سونامی نے 400 سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔