اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

2 دسمبر 2021

8:25:32 PM
1204576

ترکی کی اہل بیت(ع) علماء یونین کے اراکین سے ملاقات میں؛

آیت اللہ رمضانی: بچوں، نوجوانوں اور جوانوں پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے

آیت اللہ رمضانی نے روابط اور تعاون کو مضبوط بنانے، اہل بیت(ع) کی تعلیمات کو عام کرنے اور بچوں، نوجوانوں اور جوانوں پر زیادہ توجہ دینے پر زور دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ "ترک اہل بیت یونین آف سکالرز" کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اراکین نے اہل بیت عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی سے ملاقات کی۔
اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے ترکی میں یونین کی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آیت اللہ رمضانی نے روابط اور تعاون کو مضبوط بنانے، اہل بیت(ع) کی تعلیمات کو عام کرنے اور بچوں، نوجوانوں اور جوانوں پر زیادہ توجہ دینے پر زور دیا۔
انہوں نے سائبر اسپیس کے سنہری موقع اور دین کی تبلیغ کی راہ میں اس کے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کے علماء اس معاشرے کا نمونہ ہوتے ہیں اور لوگ ان کے نقش قدم پر چلتے ہیں۔
ملاقات کے آغاز میں ترک اہل بیت(ع) یونین آف اسکالرز کے صدر نے ترکی میں یونین کے ذریعے تعلیم، تبلیغ اور نشر و اشاعت کے شعبہ میں پائی جانے والی سرگرمیوں کی ایک رپورٹ پیش کی۔
شیخ قدیر آکاراس نے دو مسلمان ملکوں یعنی ایران و ترکی کے درمیان درینہ تعلقات میں پیدا کی جانے والی حالیہ دراڑوں کی طرف اشارہ کیا اور دونوں ملکوں میں تعلقات، ہمدلی اور یکجہتی پر زور دیا۔

انہوں نے ایران میں ترک وزیر خارجہ کے بیان - "دوست کا گھر یہاں ہے" کا اعادہ کیا اور یونین اور اسمبلی کے درمیان مختلف جہتوں بالخصوص اشاعت اور میڈیا کے میدان میں مضبوط تعاون پر زور دیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات میں اسمبلی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر "زارعان"، شعبہ ایشیا اور اوقیانوسیہ کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام و المسلمین معینیان اورشعبہ ثقافتی امور کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام و المسلمین آل ایوب بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242