اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

30 نومبر 2021

4:31:04 AM
1203566

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ نشر و اشاعت کے ذریعے؛

کتاب "یوسف قرآن" کا اردو ترجمہ منظر عام پر آ گیا

مصنف نے کتاب یوسف قرآن میں قرآن کریم کے سورہ یوسف کی تفسیر کے عنوان سے اس کی ہر آیت سے اپنی تحقیقات کی بنا پر کچھ نکات اور پیغامات کا استخراج کیا ہے جو مجموعی طور پر ۱۲۷۰ موارد پر مشتمل ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حجۃ الاسلام و المسلمین محسن قرائتی کی کتاب یوسف قرآن کا اردو ترجمہ ہندوستان میں زیور طباعت سے آراستہ ہو گیا ہے۔

مصنف نے کتاب یوسف قرآن میں قرآن کریم کے سورہ یوسف کی تفسیر کے عنوان سے اس کی ہر آیت سے اپنی تحقیقات کی بنا پر کچھ نکات اور پیغامات کا استخراج کیا ہے جو مجموعی طور پر ۱۲۷۰ موارد پر مشتمل ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے ضمنی طور پر بعض دیگر موضوعات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے جو درج ذیل ہے:

سورہ یوسف کا کلی خاکہ، قرآن میں داستان کا مقصد، خواب کی حقیقت، محبت اور حسد، تفریح اور ورزش کی ضرورت، گریہ کی اقسام، نفس امارہ کا خطرہ، خدمت کے لیے ذمہ داری قبول کرنا، توبہ و استغفار، مومن مخلص اور مومن مشرک کی نشانیاں وغیرہ۔

مذکورہ کتاب کو اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ نشر و اشاعت کی پیشکش پر حجۃ الاسلام و المسلمین سید مراد رضا رضوی نے اردو میں ترجمہ کیا ہے اور ولایت پبلیشر دہلی کے تعاون سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اس کتاب کو ایک ہزار نسخہ میں ہندوستان میں شائع کیا ہے۔

جو لوگ ذاتی طور پر کتاب حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ قم، جمہوری اسلامی بلیوارڈ، اہل بیت (ص) عالمی اسمبلی میں رجوع کریں یا اس نمبر 02532131307 پر کال کریں۔

.....................

242

........................