اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
جمعرات

25 نومبر 2021

2:00:53 PM
1202191

امریکہ نے ایران کی میزائل طاقت کا اعتراف کر لیا

مغربی ایشیا کے لیے امریکی دہشت گرد فوجی کمانڈ سینٹ کام نے ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی طاقت اور ان کی ایکوریسی کا اعتراف کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دہشت گرد امریکی فوجی کمانڈ سینٹ کام کے سرغنہ کینٹ مکنزی نے ٹائمز جرید کو انٹرویود دیتے ہوئے کہا کہ، ایران کے میزائل پوری قوت کے ساتھ اپنے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کینٹ مکنزی کا کہنا تھا کہ پچھلے چند برس کے دوران ایرانیوں نے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کا انتہائی کار آمد پلیٹ فارم تیار کرلیا ہے۔ دہشت گرد امریکی فوج سینٹ کام کے سرغنہ نے اپنے اس انٹرویو میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں فرسودہ دعووں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صدر نے کہا ہے کہ ہم انہیں ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

مکنزی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور چارجمع ایک گروپ کے درمیان مذاکرات کا نیا دور انتیس نومبر سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں شروع ہونے والا ہے۔

ایران پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ امریکہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کا خاتمہ ساتویں دور کے مذاکرات میں تہران کی اصل ترجیح ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242