اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
بدھ

24 نومبر 2021

2:41:30 PM
1201772

صدر بائیڈن کو اگلے انتخابات کی فکر لگ گئی

وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کا 2024 کے انتخاب میں دوبارہ حصہ لے سکتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن 2024 میں دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

حالیہ چند ماہ میں 79 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن کو اپنے عہدے سے متعلق درجہ بندی میں تنزلی کا سامنا رہا جس کے بعد ڈیموکریٹس کی جانب سے امید ظاہر کی گئی کہ وہ 4 سال کے لیے صدارتی عہدے پر نہیں رہ سکیں گے۔

جین ساکی کا کہنا تھا کہ دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کے ارادے کا اظہار جو بائیڈن نے شمالی کیرولائنا میں منعقدہ ایئرفورس سے متعلق ایک تقریب میں کیا۔

رواں ماہ کے آغاز میں ورجینیا کی ریاست میں ہونے والے الیکشن میں ری پبلیکن کی فتح سے ڈیموکریٹس کو تعجب ہوا تھا جبکہ نیو جرسی میں بھی ڈیموکریٹس نے بہت محدود مارجن سے کامیابی حاصل کی۔

2024 کے صدارتی انتخاب میں نائب صدر کمالا ہیرس کی بطور امیدوار شرکت پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں امریکی اخبار ’یو ایس اے ٹو ڈے‘ اور یونیورسٹی آف سافک کے پول نتائج میں کمالا ہیرس کی جاب اپروول ریٹنگ 28 فیصد رہی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242