اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
پیر

22 نومبر 2021

4:01:51 PM
1201181

امریکہ میں کورونا وائرس نے پھر تیزی سے اچھل کود شروع کر دی

امریکہ میں جشن شکرگزاری کی تعطیلات کا زمانہ قریب آنے کے ساتھ ہی کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہل جریدے کی رپورٹ کے مطابق جان ہاپکینز یونیورسٹی کے میڈیکل شعبے کے وبائی امراض کے ماہر امبرڈسوزا نے انتباہ دیا ہے کہ تعطیلات کا زمانہ قریب آنے کے ساتھ ہی کورونا کے پھیلاؤ کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ میں روزانہ کورونا میں مبتلاء ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے کم ریکارڈ کی جا رہی ہے اور دوسو ملین افراد کو پوری طرح ویکسین لگائی جا چکی ہے لیکن اس کے باوجود ماہرین نے ان افراد کو جن کا دفاعی نظام کمزور ہے یا جن لوگوں نے ابھی کورونا ویکسین نہیں لی ہے انھیں بڑے اجتماعی و سماجی پروگراموں میں شرکت کرنے کے بارے میں انتباہ دیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران متوسط طور پر تقریبا پچانوے ہزار کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے جس میں گذشتہ دو ہفتوں کے مقابلے میں تینتس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چار کروڑ پچاسی لاکھ پینسٹھ ہزار ہو چکی ہے جن میں سات لاکھ ترانوے ہزار افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ہلاکتوں کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242