اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

22 نومبر 2021

11:39:27 AM
1201051

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ نشر و اشاعت کے ذریعے؛

کتاب "تاریخ تشیع؛ ابتدا سے غیبت صغریٰ تک" اردو زبان میں منظر عام پر آ گئی

حجۃ الاسلام و المسلمین غلام حسن محرمی کی کتاب "تاریخ تشیع؛ ابتدا سے غیبت صغریٰ تک" اردو زبان میں ترجمہ ہو کر ہندوستان میں منظر عام پر آ چکی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حجۃ الاسلام و المسلمین غلام حسن محرمی کی کتاب "تاریخ تشیع؛ ابتدا سے غیبت صغریٰ تک" اردو زبان میں ترجمہ ہو کر ہندوستان میں منظر عام پر آ چکی ہے۔
اس کاوش میں شیعوں کی تشکیل، تاریخی مراحل اور اندرونی شاخوں پر گفتگو کی گئی ہے۔
کتاب "تاریخِ تشیع؛ ابتداء سے غیبت صغریٰ تک"، جس کے مطالب کو آٹھ ابواب کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے، انتیس اسباق پر مشتمل ہے جس میں مختلف جہتوں سے شیعہ فرقے کو متعارف کروایا گیا ہے۔ اس تصنیف کے مرکزی موضوعات، جو مصنف کے زیر احاطہ موضوعات کی حدود کو ظاہر کرتے ہیں، حسب ذیل ہیں: تاریخی منابع پر طائرانہ نظر، شیعوں کی ابتدا کیسے ہوئی، شیعہ تاریخی ادوار، شیعہ اور علوی بغاوتیں، شیعہ جغرافیہ، شیعوں کی اندرونی تقسیم، شیعہ علمی ورثہ اور شیعیت کی ترقی میں شیعہ شعراء کا کردار۔ مصنف کے مطابق شیعیت کی تاریخ اسلام کی تاریخ سے الگ نہیں ہے۔ کیونکہ شیعیت پیغمبر اسلام کا ایک تسلسل ہے جس کی قیادت ان جانشینوں نے کی ہے جو پیغمبر اکرم (ص) کے ذریعہ امت اسلامیہ کو متعارف کروائے گئے تھے۔
اس کتاب کا اردو میں ترجمہ حجت الاسلام مولانا سید نسیم رضا آصف نے 353 صفحات پر کیا ہے اور اسے ہندوستان میں ولایت پبلی کیشنز کے تعاون سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے 1000 نسخوں میں شائع کیا ہے۔


جو لوگ ذاتی طور پر کتاب حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ قم، جمہوری اسلامی بلیوارڈ، اہل بیت (ص) عالمی اسمبلی میں رجوع کریں یا اس نمبر 02532131307 پر کال کریں۔

...........

242