اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
اتوار

21 نومبر 2021

1:45:43 PM
1200779

امریکہ میں کورونا کی وبا نے پھر سر اٹھایا، چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار دو سو افراد جانبحق

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد سات لاکھ ستاسی ہزار نو سو چوراسی ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جان ہاپکینز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ، امریکہ میں چھیاسی ہزار چھے سو چودہ افراد کورونا میں مبتلا اور ایک ہزار دوسو افراد ہلاک ہوئے۔ امریکہ میں اس وائرس کا شکار ہونے والوں کی مجموعی تعداد چارکروڑ اسّی لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جن میں سے سات لاکھ ستاسی ہزار نو سو چوراسی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی کے سربراہ اینٹونی فاؤچی نے جو وائٹ ہاؤس کی انسداد کورونا ورکنگ کمیٹی کے رکن بھی ہیں کہا ہے کہ امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو صرف اس صورت میں روکا جاسکتا ہے جب سب کو ویکسین لگ جائے۔ انھوں نے کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ دنیا میں کورونا میں مبتلاء ہونے والوں کی تعداد میں چھے فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اینٹونی فاؤچی نے ایسی حالت میں امریکہ میں کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگانے کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایک طرف دنیا کے غریب اور کم آمدنی والے ممالک کورونا کی ابتدائی ڈوز کا انتظار کر رہے ہیں اور دوسری طرف بعض ممالک میں کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جارہی ہے جو شرمناک ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242