اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
منگل

16 نومبر 2021

12:43:30 PM
1199127

ٹرمپ کے سابق مشیر کی بایڈن حکومت کو دھمکی

ٹرمپ کے سابق مشیر نے بایڈن حکومت کو گرانے کی بات کہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیو بینن نے جن پر امریکہ کے قانونی اداروں کی توہین کا الزام ہے، بایڈن حکومت کو گرانے کی بات کہی ہے۔

اسٹیو بینن نے پیر کے روز واشنگٹن میں پلیس تھانے میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں یہ بات کہی۔

اسٹیو بینن نے جنہیں امریکی کانگریس پر حملے پر وضاحت کے لئے کانگریس میں طلب کیا گیا تھا اور وہ وضاحت دینے کے لئے کانگریس میں حاضر نہیں ہوئے، پیر کے روز واشنگٹن میں پولیس کے سامنے تسلیم ہو گئے۔ ان کو امریکہ کے قانونی اداروں کی توہیں کے الزام کا سامنا ہے۔

اسٹیو بینن جیسے ہی کالے رنگ کی ایک کار سے واشنگٹن میں فیڈرل پولیس کے دفتر پہونچے، کچھ نامہ نگاروں اور صحافیوں نے انہیں گھیر لیا۔

انہوں نے نامہ نگاروں سے کوتاہ گفتگو میں کہا کہ ہم بایڈن حکومت کو گرا کر رہیں گے۔

بینن کو امریکہ کے قانونی اداروں کی توہین کرنے پر ایک ماہ سے لے کر ایک سال تک کی جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242