اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
منگل

16 نومبر 2021

12:43:23 PM
1199125

امریکی و چینی صدور کی گفتگو، کشیدگی کنٹرول کرنے پر دونوں کا اتفاق

ورچوؤل طریقے سے ہوئی اس ملاقات و گفتکو میں چینی صدر نے کہا کہ کورونا اور ماحولیات جیسے بین الاقوامی چیلنجوں کا تقاضا ہے کہ چین و امریکہ آپس میں تعاون کریں اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چینی صدر شی جنپنگ نے اپنے امریکی ہم منصب جو بايڈن کے ساتھ گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان اچھے روابط کو ضروری بتایا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو چاہیئے کہ ایک دوسرے کا احترام کریں اور پر امن طریقے سے رہیں۔

ورچوؤل طریقے سے ہوئی اس ملاقات و گفتکو میں چینی صدر نے کہا کہ کورونا اور ماحولیات جیسے بین الاقوامی چیلنجوں کا تقاضا ہے کہ چین و امریکہ آپس میں تعاون کریں اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

اس گفتگو میں امریکی صدر جو بایڈن نے کہا کہ چین اور امریکہ کے سربراہ کی حیثیت سے طرفین کو اس طرف سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کہ تعلقات اعلانیہ ٹکراو کی سمت جانے نہ پائیں کیونکہ دونوں ملک اپنی عوام اور دنیا کے سامنے جوابدہ ہیں۔

دوسری طرف بائیڈن نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا: میں چینی صدر کے ساتھ ملاقات کر رہا ہوں تاکہ دونوں ملک کے درمیان مقابلہ آرائی کو ذمہ دارانہ طور پر ہینڈل کروں۔ مقصد یہ ہے جنپنگ کے ساتھ صریحی گفتگو کروں اور اس بات کی طرف سے اطمینان حاصل کروں کہ آپسی اختلاف ٹکراو کی سمت نہیں جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242