اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
پیر

8 نومبر 2021

3:27:27 PM
1196757

فرانس میں بڑھتا ہوا اسلامو فوبیا، مساجد پر حملے جاری

فرانس میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی سے وابستہ مذہبی یونین ڈیٹب (DITIB) نے اتوار کے روز کہا کہ فرانس کے مونٹلبون Montlebon، پونٹرالیه Pontarlier اور روبه Roubaix علاقوں میں 3 مساجد کی دیواروں پر اسلام مخالف نعرے لکھے گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق نامعلوم اسلام دشمن افراد نے ہفتہ کی رات ان 3 مساجد کی دیواروں پر صلیب کا نشان بنا کراسلام مخالف نعرے لکھے۔

فرانس میں اسلامو فوبیا گزشتہ مہینوں کے دوران بہت زیادہ ہو گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس کی حکومت کی جانب سے اسلام مخالف موقف اختیار کئے جانے کے بعد ملک کے وزیر داخلہ نے مزید چھ مسجدوں اور کچھ دیگر مذہبی اداروں کو انتہا پسندی کی تبلیغ کے بہانے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

فرانس کی حکومت کے ان اقدامات کی ملک کے اندر اور عالمی سطح پر ہر طرف مذمت کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242