اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
پیر

8 نومبر 2021

3:27:20 PM
1196755

ویانا مذاکرات کی کامیابی کا انحصار ایران پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہے: ایرانی اور برطانوی وزرائے خارجہ کی گفتگو

ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں ایران کے ساتھ یورپ کے تجارتی تعلقات کی بحالی کو پوری طرح یقینی بنایا جائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پیر کو برطانوی وزیرخارجہ لیزتراس سے ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ ویانا مذاکرات کی کامیابی کا انحصار ایران پر عائد تمام پابندیوں کے خاتمے، تمام فریقوں کی معاہدے میں واپسی ، مذاکرات کے نتائج پرعمل درآمد کی لازمی ضمانت اور فریق مقابل کی سچائی پرکھے جانے پرہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ یورپ کے تجارتی تعلقات کو معمول پرلانا معاہدے کا حصہ ہے جسے ایٹمی سمجھوتے میں فریق مقابل نے قبول کیا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ویانا مذاکرات میں اسے پوری طرح یقینی بنایا جائے۔

ایران کے وزیرخارجہ نے حکومت برطانیہ پر ایران کی واجب الادا رقم کا ذکر کرتے ہوئے اس قرضے کی ادا‏ئیگی کو ملت ایران کا حق قراردیا اور اس قرضے کی جلد سے جلد ادائیگی کے لئے لندن کے فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ اس گفتگو میں برطانوی وزیرخارجہ نے بھی ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی تاریخ کے اعلان پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تینوں یورپی فریق مذاکرات میں پیشرفت کے خواہاں اوراس سلسلے میں سنجیدہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242