اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
جمعرات

4 نومبر 2021

8:24:59 PM
1195491

ایسوسی ایٹڈ پریس (Associated Press): ہزاروں ایرانیوں نے “مرگ بر امریکہ” اور “مرگ بر اسرائیل” کے نعرے لگائے

13 آبان مطابق با 4 نومبر کے موقع پر ایک سماجی تقریب کے جواب میں ہزاروں ایرانیوں نے "مرگ بر امریکہ اور مردہ باد اسرائیل" کے نعرے لگاتے ہوئے امریکی اور اسرائیلی پرچموں کو نذر آتش کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے کہ 13 آبان مطابق با 4 نومبر کے موقع پر ایک سماجی تقریب کے جواب میں ہزاروں ایرانیوں نے “مرگ بر امریکہ اور مردہ باد اسرائیل” کے نعرے لگاتے ہوئے امریکی اور اسرائیلی پرچموں کو نذر آتش کیا۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے کہ 1979 میں امریکی سفارت خانے پر قبضے کی سالگرہ کے موقع پر ہزاروں ایرانی آج (جمعرات) تہران کی سڑکوں پر نکل آئے اور “امریکہ مردہ باد” کے نعرے لگائے۔ اور امریکہ و اسرائیل کے پرچموں کو نذر آتش کیا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال 4 نومبر کا مارچ، کورونا وبا کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا لیکن ایران ٹی وی کے مطابق آج (جمعرات کو) ایران بھر کے 800 شہروں میں یوم نومبر کے مارچ کا مشاہدہ کیا گیا۔
اس رپورٹ کے کچھ حصوں میں انہوں نے سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف میجر جنرل “حسین سلامی” کے خطاب کا حوالہ دیا ، جو 13 آبان، قومی یوم استکبار کے موقع پر امریکی جاسوسوں کے گھونسلے کے سامنے منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ اس تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا: “قوم کسی بھی ایسی طاقت کے مقابلے میں مضبوط، بہادر، وفادار اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے جو ان کے مفادات کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔”

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242