اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : اسلام ٹائمز
بدھ

3 نومبر 2021

8:11:33 PM
1195171

امریکا نے قومی سلامتی کیخلاف کام کرنیوالی اسرائیلی کمپنیوں پر پابندی لگادی

امریکا نے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکا نے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ اس بابت بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کمپنی NSO گروپ کے اسپائے ویئر ایکٹویسٹ اور صحافیوں کو جبری جاسوسی کا نشانہ بنارہے تھے۔ امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیلی فرم NSO گروپ کو غیر ملکی حکومتوں کو صحافیوں، ایکٹیوسٹ اور دیگر اہم افراد کی جاسوسی کا اہل بنانے کے سافٹ ویئر فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ NSO گروپ کا نام اس انٹیٹی فہرست میں شامل چار کمپنیوں میں سے ایک ہے جن پر امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد ہیں۔

امریکا کی جانب سے جاری ہونے انٹیٹی فہرست میں چینی موبائل فون کمپنی ہواوے سمیت ایک اور اسرائیلی کمپنی کیندیرو کا نام بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے ہونے والی تحقیقات کے بعد مذکورہ اسرائیلی کمپنی کے Pegasus اسپائے ویئر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، اور اس سے قبل اس سافٹ ویئر کو متعدد ملکوں کی مجاز حکومتیں اور سیکیورٹی فورسز استعمال کر رہی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242