اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
پیر

25 اکتوبر 2021

3:51:09 PM
1192183

کینیڈا ساحل کے قریب خطرناک کیمیکل مواد سے لدا اسرائیلی جہاز حادثہ کا شکار، اسرائیل نے کیا گھنٹوں خاموشی کے بعد اعتراف

کینیڈا کے سمندری حدود میں خود ساختہ صیہونی حکومت سے وابستہ ایک مال بردار بحری جہاز سانحے کا شکار ہوگیا جس پر خطرناک کیمیکل مواد لدا ہوا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی میڈیا نے گھنٹوں خاموشی کے بعد اس بات کا اعتراف کیا کہ کینیڈا کے سمندری حدود میں سانحہ کا شکار ہونے والا جہاز اسرائیلی ہے اور اس پر خطرناک کیمیکل مواد لدا ہوا تھا۔

صیہونی ٹی وی چینل کان نے اپنی ویب سائٹ میں اس سانحے کا ذکر کرتے ہوئے کہا، اتوار کی رات جہاز میں آگ لگنے کا سانحہ پیش آیا جس کا نام ZIM KINGSTON ہے اور یہ اسرائیلی کمپنی کا جہاز ہے۔

عبری زبان چینل کے مطابق، کینیڈا کے ساحل کے سامنے جہاز میں آگ لگنے سے کم سے کم 40 کنٹینر سمندر میں گرکر غرق ہو گئے۔

رپورٹ ملنے تک کینیڈا اور امریکہ کے کوسٹ گارڈ، سمندر فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ جہاز کے عملے کے 16 ارکان کو اس سے نکالا گيا جبکہ 5 افراد آگ بجھانے میں مصروف تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242