اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
جمعرات

21 اکتوبر 2021

2:51:05 PM
1190637

یمنی فوج کی بڑی کامیابی، جارح سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک و زخمی

سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں یمنی فورسز کی کارروائی میں جارح سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی ذرا‏‏ئع نے ملک کے جنوبی علاقے میں یمنی فورسز کے حملے میں کئی افسروں سمیت دسیوں فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبر کا اعتراف کیا ہے۔ یمنی فورسز نے جمعرات کی صبح جنوبی سعودی عرب میں سعودی فوج کے کئی ٹھکانوں پر میزائیل سے کارروائی کی۔

یمنی میڈیا کے مطابق، یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے صوبے جازان کے ابو عریش میں واقع سعودی فوجی ٹھکانوں پر جمعرات کی صبح کارروائی کی جس میں 6 افسر اور 12 فوجی مارے گئے جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

سعودی کارکنوں نے ٹویٹر پر ان میں سے کچھ لوگوں کے ناموں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ مارے گئے کچھ افسر اور فوجی انکے قریبی رشتہ دار تھے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب امریکہ، یو اے ای او کچھ دوسرے ملکوں کی حمایت سے یمن پر 26 مارچ 2015 سے حملے کر رہا ہے۔ ان حملوں میں اب تک 20 ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ سعودی اتحاد نے یمن کی زمینی، سمندری اور ہوائی ناکہ بندی کر رکھی ہے جسکی وجہہ سے اس ملک کو دواؤں اور اشیاء خوردونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242