اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
جمعرات

14 اکتوبر 2021

9:43:37 AM
1188639

امریکیوں نے افغانستان میں اپنی شکست کا اعتراف کیا

امریکہ کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف مارک میلی نے افغانستان میں امریکا کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی فوجی موجودگی ایک اسٹریٹیجک شکست تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی فوج کے سربراہ نے افغانستان سے اپنی فوج کے انخلا کے بارے میں کہا کہ افغانستان کی اشرف غنی حکومت اور افغان فوج نے توقع سے پہلے ہتھیار ڈال دیئے اور یہ چیز امریکہ کے سیکورٹی اندازے کی ایک بڑی غلطی تھی۔

اس سے قبل امریکی وزیر جنگ نے کہا تھا کہ امریکی فوجی اگر افغانستان سے نہیں نکلتے تو طالبان کے حملوں میں انھیں بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔ لوئیڈ آسٹن نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کی بیس سالہ موجودگی کے دوران دو ہزار چار سو اکسٹھ امریکی فوجی ہلاک اور بیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امریکا کی بیس سالہ ناکام فوجی موجودگی ہی دہشت گردی، منشیات کی پیداوار میں اضافے، لاکھوں افغان شہریوں کے قتل عام، بدامنی اور اشرف غنی کی حکومت کے خاتمے کا باعث بنی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی جرائم کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں اور وہ مجبور ہو کر ہی اگست میں افغانستان سے ذلت و رسوائی کے ساتھ نکلا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242