اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
جمعرات

14 اکتوبر 2021

9:43:33 AM
1188636

مغربی نیجر میں ایک مسجد میں دہشتگردانہ حملہ، 10 افراد مارے گئے

نیجر میں ایک مسجد میں دہشتگردانہ حملے میں کم سے کم دس افراد جاں بحق ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کے مطابق مغربی نیجر کے تیلابری علاقے میں ایک گاؤں کی مسجد میں نمازیوں پر دہشتگردانہ حملہ ہوا جس میں دس لوگ جاں بحق ہو گئے۔

اس حملے کے پیچھے تکفیری عناصر کا ہاتھ ہونے کا احتمال ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بانیبانگو شہر کی بلدیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گذشتہ پیر کو آبانکور میں حملہ ہوا جس میں دس لوگ مارے گئے۔ موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور مقامی وقت کے لحاظ سے تقریبا سات بچے شام کو مغرب کے وقت مسجد پہونچے اور جن لوگوں کو قتل کیا گیا وہ مسجد میں تھے۔

سال کے آغاز سے بانیانگو علاقے اور تیلابری علاقے سے ملے شہروں میں عام لوگوں کے خلاف تکفیری دہشتگردوں کے حملے بڑھ گئے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242