اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
ہفتہ

9 اکتوبر 2021

4:41:32 PM
1187211

رہبر انقلاب اسلامی کا صوبے قندوز میں حالیہ دہشتگردانہ کاروائی پر پیغام

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے افغانستان کے صوبے قندوز کی مسجد میں حالیہ دہشتگردانہ کاروائی کے نتیجے میں بڑی تعداد کے نمازیوں کی شہادت پر ایک پیغام میں اس بڑے جرم میں خونخوار ملوثین کی سزا دینے پر تاکید کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے افغانستان کے صوبے قندوز کی مسجد میں حالیہ دہشتگردانہ کاروائی کے نتیجے میں بڑی تعداد کے نمازیوں کی شہادت پر ایک پیغام میں اس بڑے جرم میں خونخوار ملوثین کی سزا دینے اور اس طرح کے واقعات کے تکرار کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق، قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام درج ذیل ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

افغانستان کے صوبے قندوز کے ضلع خان آباد کے ایک مسجد میں دھماکے کا افسوسناک واقعہ، جس کے نتیجے میں نمازیوں کی ایک بڑی تعداد جاں بحق ہوئی، ہمیں بہت دکھ پہنچا۔

ہمسایہ اور برادر ملک افغانستان کے عہدیداروں سے توقع کی جاتی ہے کہ اس جرم میں خونخوار ملوثین کی سزا دینے سمیت اس طرح کے واقعات کے تکرار کو روکنے کی حکمت عملی اپنائیں۔

اللہ رب العزت سے شہید ہونے والوں کے علو درجات اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی سمیت اس حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کیلئے صبر اور مزاحمت کی دعا کرتا ہوں۔

سیّد علی خامنہ ای

2021/09/10

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242