اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

29 ستمبر 2021

2:16:59 PM
1184308

انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے یوم اربعین کی تقریبات کا انعقاد

آغا صاحب نے کہا کہ ائمہ معصومین ؑ نے یوم اربعین کو خصوصی اہمیت دی ہے اور اس دن کو شہدائے کربلا پر گریہ زاری اور زیارت شہدا بجا لانے کی تاکید کر رکھی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یوم اربعین کے موقع پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے حسب عمل قدیم وادی کے اطراف و اکناف میں خصوصی تقریات کا انعقاد کیا گیا کئی مقامات پر مجالس عزا منعقد ہوئی اور جلوس ہائے عزا برآمد کئے گئے جن میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کی۔

اربعین کے مرکزی جلوس آستانہ شریف بڈگام اور زیلدار محلہ سعیدہ کدل سرینگر سے برآمد کئے گئےعقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام آغا سید عقیل الموسوی الصفوی اور حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے یوم اربعین کے تاریخی پس منظر اور تحریکی اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی۔

تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی ناساز گار صحت کے باعث کسی بھی تقریب میں شرکت نہ کرسکے، آغا صاحب نے یوم اربعین کی مناسبت سے اپنے پیغام میں اسیران کربلا کے کردار و عمل کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم اربعین شہادت عظمیٰ کے فکر و پیغام کی ترویج کے حوالے سے ایک تحریک و تاریخ ساز دن ہے معرکہ کربلا کے بعد اسیران کربلا کے ساتھ جو واقعات پیش آئے ان میں اربعین ایک نمایاں دن ہے اور بہت سے اہم واقعات اس دن سے منسوب ہیں جن میں اسیران کربلا کی زندان سے رہائی شہر دمشق میں امام سجاد ؑ کی سرپرستی میں تاریخ کربلا کی پہلی مجلس عزا اور صحابی رسول(ص) حضرت جابر بن عبداللہ انصاری کا وارد کربلا ہو کر زیارت امام حسین ؑ بجا لانا شامل ہے۔

آغا صاحب نے کہا کہ ائمہ معصومین ؑ نے یوم اربعین کو خصوصی اہمیت دی ہے اور اس دن کو شہدائے کربلا پر گریہ زاری اور زیارت شہدا بجا لانے کی تاکید کر رکھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242