اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
جمعہ

24 ستمبر 2021

6:04:31 PM
1182695

امریکی ایوان کی اسرائیلی ڈیفنس سسٹم مضبوط بنانے کے لیے ایک ارب ڈالر کی منظوری

امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیلی آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم کے لیے ایک ارب ڈالر کی منظوری دیدی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے اسرائیل کو آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم جدید بنانے کے لیے ایک ارب ڈالر کے فنڈز فراہم کرنے سے متعلق متنازع بل کی منظوری دیدی گئی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کے 420 ارکان نے بل کے حق میں اور 9 نے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ 2 ارکان غیر حاضر رہے، بل منظوری کے بعد سینیٹ میں بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں دہشتگردی کا مرکز اسرائیل ہے اور امریکہ اس کی بھر پور حمایت اور مدد کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲