اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
جمعرات

23 ستمبر 2021

1:04:19 PM
1182543

اقوام متحدہ کی افغانستان میں قومی حکومت کی تشکیل پر تاکید

سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک نے گزشتہ روز برطانیہ کی درخواست پر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں ملاقات کی تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک امریکہ، روس، چین، برطانیہ اور فرانس نے طالبان پر افغانستان میں مشترکہ اور تمام اقوام کی نمائندہ حکومت بنانے پر زور دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقات کے بعد اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رکن ممالک پُر امن اور مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں، جہاں کسی مشکل کے بغیر اور بلا تفریق انسانی امداد کی ترسیل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ رکن ممالک افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا احترام چاہتے ہیں اور افغانستان کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بننے دینے پر سب کا اتفاق ہے۔

سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک نے گزشتہ روز برطانیہ کی درخواست پر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں ملاقات کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲