اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
بدھ

22 ستمبر 2021

4:29:54 PM
1182340

افغانستان کے تعمیر نو کی ذمہ داری امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر ہے: روس

روس نے کہا ہے کہ افغانستان کی تعمیر نو کی ذمہ داری امریکہ اور اس کے اتحادیوں پرعائد ہوتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جنگ کے بعد افغانستان میں سماجی و اقتصادی تعمیرنو کو پہلے فرض کے طور پر تسلیم کریں۔

منگل کے روز ایک بیان میں روسی ترجمانِ وزارت خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی تعمیر نو کے اصل ذمہ دار امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک ہیں جو ۲۰ برسوں تک افغانستان میں موجود رہے۔

اس سے پہلے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ یی نے کہا تھا کہ امریکہ افغانستان کی تعمیر نو کی ذمہ داری لے اور انہیں اقتصادی و انسانی امداد پیش کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲