اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
پیر

20 ستمبر 2021

11:13:13 AM
1181705

کابل میں امریکی ڈرون حملے انسانی المیہ ہیں: امریکی سنیٹر

امریکی سنیٹر نے کابل میں امریکی ڈرون حملے کو انسانی المیہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ورمونٹ سے سنیٹر برنی سینذرز نے کہا کہ کابل میں امریکی ڈرون حملہ جس میں کئی بے گناہ افغان مارے گئے، انسانی المیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں امریکی حکام کی توجہ اس طرف ضرور گئی ہوگی کہ کیسا واقعہ پیش آیا اور وہ اس طرح کے واقعے کی تکرار نہ ہونے کی طرف سے اطمینان حاصل کرنے کی کوشش کرینگے۔

افغانستان میں امریکہ کے ڈرون حملے کے قریب تین ہفتے کے بعد خطے میں امریکی دہشتگردی کی مرکزی کمان سنٹکام کے کمانڈر جنرل فرینک مک کنزی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فورسز کے انخلاء کے عمل میں کابل میں واشنگٹن کے ہوائی حملے میں 10 بے گناہ مارے گئے۔ مک کنزی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس افسوسناک و غم انگیز حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

29 اگست کو کابل میں امریکی فوج نے ایک کار پر ڈرون حملہ کیا جس کے بارے میں اس نے دعوی کیا تھا کہ اس پر دھماکہ خیز مادہ لدا ہوا تھا۔ اس حملے میں ایک امدادی کارکن اپنے گھر والوں کے ساتھ مارا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں سات کمسن بچے شامل ہیں۔

حملے کے بعد امریکہ نے یہ بھی دعوا کیا تھا کہ اُس نے دہشتگرد ٹولے داعش کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲