اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
پیر

20 ستمبر 2021

11:05:04 AM
1181702

امریکی قانون ساز کا اسرائیل اور سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ

امریکی قانون ساز نے غاصب صیہونی حکومت اور سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسنا نیوز کے مطابق امریکی قانونی ساز اوکاسیو کورٹز نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا ہے: مالی سال دوہزار بائیس کے دفاعی بجٹ قانون کے مسوے میں انہوں نے ایک ترمیم پیش کی ہے جس میں سعودی عرب کو حکومت مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے باعث اور صیہونی حکومت کو غزہ میں عام شہریوں اور ذرائع ابلاغ کے دفاتر پر حملہ کرنے جبکہ کولمبیا کو مظاہرین کی سرکوبی کے باعث، ہتھیار کی فروخت پر پابندی کی بات کی گئی ہے یہ ترمیمی بل اگر منظور کر لیا جاتا ہے تو صیہونی حکومت کو امریکی اسلحے کی برآمدات میں محدودیتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مذکورہ امریکی قانون ساز کے اس اقدام سے امریکہ اور اقوام متحدہ میں تعینات خود ساختہ صیہونی ریاست کے سفیر چراغ پا ہو اُٹھے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲