اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
منگل

14 ستمبر 2021

2:09:42 PM
1179810

صدر بشار الاسد کا اچانک دورہ روس، پوتین سے ملاقات

اس ملاقات کے دوران شام کے صدر نے اپنے ملک کے خلاف لگائی گئی پابندیوں کو غیر قانونی و غیر انسانی قرار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی صدر بشار اسد روس کے اچانک دورے پر ماسکو پہونچے جہاں انہوں نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران شام کے صدر نے اپنے ملک کے خلاف لگائی گئی پابندیوں کو غیر قانونی و غیر انسانی قرار دیا۔

اسکے علاوہ انہوں نے دہشتگرد کے خلاف کامیابی میں شام اور روس کی فوجوں کی کارکردگی کو بڑی کامیابی سے تعبیر کیا۔

بشار اسد نے کہا کہ دشتگرد کی کوئی سرحد نہیں ہوتی بلکہ وہ پوری دنیا میں سرایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کچھ ملکوں نے شام کے خلاف ایسی پابندیاں لگائی ہیں جو غیر انسانی ہیں۔ انہوں کہا کہ روسی قوم کا شام کی انسانی مدد کرنے پر شکرگزار ہوں۔

اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتین نے بھی شام کے صدر بشار اسد کو انکی پیدائش کی سالگرہ کے ساتھ ساتھ انتخابات میں انکی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔ ولادیمیر پوتین نے کہا کہ انتخابات میں آپ کی کامیابی نے یہ واضح کر دیا ہے کہ شام میں موجود تمام تر مشکلات اور چیلنجوں کے باوجود شامی عوام کو آپ پر اعتماد ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے روشن مستقبل کو آپ کی حکومت کے سائے میں دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے شام میں بِن بلائے آنے والی غیر ملکی فوجوں کو شام کی بڑی مشکل قرار دیا اور کہا یہ دمشق کی اجازت کے بغیر غیر ملکی افواج کا شام میں موجود رہنا تمام عالمی ضابطوں کے خلاف ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲