اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
ہفتہ

11 ستمبر 2021

8:18:22 AM
1178825

روسی وزارت خارجہ میں امریکی سفیر کو طلب کر لیا گیا

روس کی وزارت خارجہ نے انتخابات میں مداخلت کے معاملے میں امریکی سفیر کو طلب کر لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو میں تعینات امریکی سفیر جان سالیوان کو طلب کر کے انتخابات میں مداخلت کرنے پر سخت اعتراض درج کرایا گیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق امریکی سفیر کو جمعے کی شام طلب کیا گیا۔

اس سے قبل روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے یہ اعلان کیا تھا کہ ماسکو کو ایسی اطلاعات ملی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ مغربی ممالک روسی پارلیمنٹ دوما کے انتخابی نتائج کو مشکوک بنانے کے درپے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ممالک روس کے اندرونی مسائل بالخصوص انتخابات میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ بین الاقوامی تنظیموں کی مدد سے روس میں انتخابات کے عمل کو دشوار بنانا چاہتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ روسی پارلیمنٹ، مقامی کونسلوں اور روس کے گورنر جنرلوں کے تعین کے لئے عام انتخابات سترہ سے انیس ستمبر کو منعقد ہوں گے۔

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران روس اور امریکہ کے مابین مشرقی یوکرین کے بحران اور ماسکو کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں کے باعث کشیدگی میں خاصا اضافہ ہوگیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲